بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارے کی کریش لینڈنگ کے دوران مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔ طیارے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے علاوہ ان کے دو ساتھی اور طیارے کا عملہ بھی سوار تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار تمام پانچ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کیس کی سماعت، فیصلہ ملتوی
حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام طیارے کے بلیک باکس، پائلٹ کی رپورٹ اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
اجیت پوار کی موت بھارتی سیاست میں ایک بڑا صدمہ ہے، کیونکہ وہ مہاراشٹرا کے اہم سیاسی رہنماؤں میں شامل تھے اور متعدد سرکاری ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ عوام اور سیاسی حلقے اس حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت نے بھی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپاہ وائرس کے بڑھتے کیسز،بھارت میں ٹی 20ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالات اٹھنے لگے
یہ حادثہ بھارت میں ہوائی سفر کی حفاظت اور چارٹرڈ طیاروں کے حفاظتی اقدامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھا گیا ہے۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
This is Horrible
Deputy CM Ajit Panwar’s plan crashes.pic.twitter.com/E0cWXi2cdr
— RaGa For India (@RaGa4India) January 28, 2026




