وادی لیپا، طوفانی برفباری ، 5 افراد لاپتہ، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع

وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل)ریشیاں سے وادی لیپہ جانیوالے5 افراداچانک راستے سے لاپتہ ہوگئے ۔فیملی کا لاپتہ افراد سے تاحال کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔

دوسری جانب کمانڈر لیپا ویلی کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے نے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔

بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔ تاہم ابھی تک لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

مقامی افراد کے مطابق وادی لیپہ کے علاقے انٹلیاں سے تعلق رکھنے والے 5 افراد ریشیاں سے لیپا جاتے ہوئے پچھلے 5 گھنٹے سے لاپتہ ہیں ۔

مقامی افراد کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ شدید برف باری میں تا حال لاپتا افراد سے کوئی رابطہ نا ہوسکا۔

Scroll to Top