عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر اسیر رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے ریلی نکالی گئی

مظفرآباد: جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف مظفرآباد میں آج صبح سے دوپہر 12 بجے تک شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ۔ کمیٹی کے مطابق یہ احتجاج یاسین ملک کی فوری رہائی اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک واضح پیغام ہے۔

مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شہریوں نےبھی ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہو کراسیر رہنما یاسین ملک کی رہائی اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر بھر میں بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر یومِ سیاہ کی احتجاجی ریلیوں کا انعقاد

یہ احتجاج کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف ایک تحریک کے طور پر کیا گیاہے، جس کا مقصد عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی توجہ کشمیری رہنما کی غیر قانونی گرفتاری اور پھانسی کے خطرے کی جانب مبذول کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا لیپہ ویلی میں ہیلی ریسکیووریلیف آپریشن، خاتون کی جان بچا لی

Scroll to Top