شمالی وزیرستان کے علاقے بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے ایک اہم دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی ایک مخصوص ٹھکانے کو نشانہ بنا کر کی گئی جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں غفور عرف اعجاز موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن بھی کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا باقی ماندہ عناصر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد غفور عرف اعجاز کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے سیدگئی سے تھا اور وہ طویل عرصے سے دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ ذرائع کے مطابق وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں بھی شامل رہا ہے، جس کے باعث وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجگور کے علاقے پروم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کا مطلوب دہشتگرد ہلاک
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 46 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس چاندی 108 ڈالر میں فروخت ہونے لگی۔ ماہرین کے مطابق صنعتی استعمال اور سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب نے چاندی کی قیمتوں کو بھی اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
مقامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 526 روپے بڑھ کر 10 ہزار 801 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔




