رمضان بازار

وفاقی دارالحکومت میں 7 کیش لیس رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک میں خریداری کرنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماہِ مقدس کے دوران قائم کیے جانے والے تمام رمضان بازار کیش لیس ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنا اور خریداری کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنانا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ے اسلام آباد میں رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے کی ۔ اجلاس میں رمضان انتظامات، بازاروں کے قیام اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران معیاری اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام رمضان بازاروں کو کیش لیس بنایا جائے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ ملے اور عوام کو سہولت حاصل ہو ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی و زیرِ ریلوے حنیف عباسی کاراولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان

اس کے علاوہ ماہ مقدس کے آغاز سے قبل تمام ترقیاتی، تعمیراتی اور مرمتی کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مجموعی طور پر سات رمضان بازار قائم کیے جائیں گے، جبکہ شہر کے تین ہفتہ وار بازاروں کو بھی رمضان بازاروں میں تبدیل کیا جائے گا ۔

عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے، بہارہ کہو، پاکستان ٹاؤن اور ترنول میں اضافی رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ رمضان بازاروں میں کیش اینڈ کیری آؤٹ لیٹس کے علاوہ مختلف معروف کمپنیوں کے اسٹالز بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بریڈ فورڈ : شفاءانٹرنیشنل ہاسپٹل اور شفاء فاؤنڈیشن کےزیرِ اہتمام اہم نشست

اس کے ساتھ ساتھ عیدالفطر سے قبل رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں شہریوں کی سہولت کے لیے چاند بازار بھی سجایا جائے گا ۔

Scroll to Top