لندن(کشمیر ڈیجیٹل)بریڈ فورڈ میں شفاءانٹرنیشنل ہاسپٹل اور شفا فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام صحت اور گلوبل ہیلتھ پراجیکٹ کے حوالے سے ایک آگاہی نشست کے بعد خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
یہ تقریب ماؤنٹ ویو ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:احسن رشید ڈار نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی لاقانونیت بے نقاب کردی
اس نشست کا مقصد صحت کے شعبے میں آگاہی پیدا کرنا، باہمی تعاون کو فروغ دینا اور اسلام آباد میں قائم شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں فراہم کی جانے والی معیاری طبی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔
تقریب کی قیادت ڈاکٹر ذیشان، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شفا انٹرنیشنل ہسپتالز نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ ڈاکٹر خواجہ جنید مصطفیٰ، چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) بھی موجود تھے۔ خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خواجہ جنید مصطفیٰ نے پروگرام کے مقاصد اور وژن پر روشنی ڈالی
شفا گلوبل ہیلتھ انیشی ایٹو کے تحت صحت سے متعلق منصوبوں اور خدمات پر تفصیلی پریزنٹیشن دی، جسے شرکاء نے بڑی دلچسپی سے دیکھا اور سراہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر عبدالقادر کا بیٹا سلیمان قادر جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار
اس موقع پر ڈاکٹر عبد الوہاب نے شفا انٹرنیشنل ہسپتالز کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی، جس میں ادارے کے تنظیمی ڈھانچے، طبی سہولیات اور تیزی سے پھیلتے ہوئے ہیلتھ کیئر نیٹ ورک پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
ان کی بریفنگ سے شرکاء کو شفا انٹرنیشنل ہسپتالز کے کردار اور اس کے گلوبل ہیلتھ پراجیکٹ کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان نے شفا انٹرنیشنل ہسپتالز اور اس کے نئے گلوبل ہیلتھ پراجیکٹ کے مشن، وژن اور عملی نظام کی واضح انداز میں وضاحت کی اور سوال و جواب کے ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران حاضرین کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان : بارش اور برفباری،61 افرادجاں بحق، 50 مکان تباہ
اس موقع پر شرکاء نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر ذیشان کی جامع وضاحت اور مدلل جوابات کو بھرپور داد دی۔
منتظمین نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ نشست صحت کے شعبے میں بہتری، بامقصد مکالمے کے فروغ اور مستقبل میں مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے عزم کے تحت منعقد کی گئی ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز اور معتبر شخصیات کی شرکت نے اس تقریب کو مزید بامقصد اور مؤثر بنا دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایمان زینب مزاری کے ریاست مخالف ٹوئٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
اختتامی کلمات میں منتظمین نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نشست میں ہونے والی گفتگو، سوال و جواب اور قیمتی آراء نے اس شام کو نہایت مفید اور یادگار بنا دیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تبادلۂ خیال کے نتیجے میں مستقبل میں مضبوط تعاون، بہتر منصوبہ بندی اور صحت کے شعبے میں عملی پیش رفت کی راہیں ہموار ہوں گی۔
شفا انٹرنیشنل ہسپتالز اور شفا فاؤنڈیشن کمیونٹی کے تعاون سے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں




