ضلع ہیڈکواٹر آٹھمقام کے نواحی علاقے آر سی گراؤنڈ شاہ کوٹ میں 25 جنوری بروز اتوار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کیمپ پاک فوج کے تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد وادی نیلم بھر سے مختلف امراض کا شکار افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے لیے 22 رکنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہوگی، جس میں مختلف شعبہ جات کے اسپیشلسٹس شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کرے گی اور ضرورت کے مطابق فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایل اوسی چکوٹھی سیکٹر پر پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ،سیکڑوں مریضوں کا معائنہ
انتہائی اہم بات یہ ہے کہ کیمپ میں جدید لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے جہاں بیماریوں کی تشخیص کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اس سے مریضوں کو فوری اور معیاری تشخیص کی سہولت میسر ہوگی اور ان کا علاج معالجہ درست انداز میں کیا جائے گا۔
خصوصی طور پر خواتین مریضوں کے لیے لیڈی ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے۔ خواتین کے چیک اپ کے لیے گائناکالوجسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ دستیاب ہوں گے، جو مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کریں گے اور ان کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پاہل:پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا معائنہ
پاک فوج کے تعاون سے قائم اس میڈیکل کیمپ میں وادی نیلم بھر کے افراد تشریف لا کر مختلف امراض کا علاج معالجہ کروا سکتے ہیں اور جدید طبی سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر عوام الناس کو صحت مند رہنے اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے طبی معائنہ اور علاج معالجہ کی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔




