حکومتِ پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی Q2 (2025–26) قسط کے آغاز کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ قسط 26 جنوری 2026 سے پورے پاکستان میں ریٹیل ماڈل کے تحت مستحقین کو فراہم کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مستحقین کو ان کی قسط کے بارے میں SMS کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔ جو افراد BISP SIM یا موبائل والٹ رکھتے ہیں، انہیں قسط رقم براہِ راست والٹ کے ذریعے دی جائے گی۔ جن مستحقین کے پاس SIM نہیں ہوگی، انہیں BVS کے بعد رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کے لیےپروٹیکشن اقدام
BISP کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادائیگی کا عمل ہفتے میں پانچ دن (پیر تا جمعہ) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ صرف وہی ڈیوائسز استعمال کی جا سکتی ہیں جو BISP کی تکنیکی شرائط پر پوری اتریں گی، تاکہ ادائیگی کا عمل بلا تعطل مکمل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
تمام مستحقین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر اعتماد نہ کریں اور صرف سرکاری پیغامات پر عمل کریں تاکہ رقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔





