ٹپ نہ دینے پر خاتون ڈرائیور کامسافر کا دروازہ کھولنے سے انکار، ویڈیو وائرل

برطانیہ میں ایک خاتون ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کے ٹپ نہ دینے پر گاڑی کا دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر مختلف اور عجیب و غریب ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، اور اس حالیہ ویڈیو نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون ٹیکسی ڈرائیور مسافر کو اپنی گاڑی سے اترنے نہیں دے رہی، جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ مسافر نے ٹپ دینے سے انکار کر دیا۔

ویڈیو کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کا بتایا جا رہا ہے اور خاتون ڈرائیور بھارتی نژاد معلوم ہوتی ہیں، تاہم اس دعوے کی تصدیق کے لیے کوئی ٹھوس معلومات موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نے ایران امریکا کشیدگی کے بعد قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیے

ویڈیو میں خاتون ٹیکسی ڈرائیور گاڑی میں بیٹھی خاتون مسافر سے بحث کرتی نظر آ رہی ہیں۔ گاڑی مرسڈیز ہے اور ونڈشیلڈ پر بارش کے پانی کے نشان واضح ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ بارش کے دوران ہوا۔ خاتون ڈرائیور کے لہجے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بھارت یا بنگلہ دیش سے تعلق رکھتی ہیں، کیونکہ ان کی انگریزی بولنے میں بنگالی لہجہ نمایاں ہے۔

ویڈیو میں خاتون ڈرائیور مسافر سے کہتی ہیں کہ ٹپ دیں اور گاڑی سے اتر جائیں، مگر مسافر اصرار کرتی ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی ٹپ نہیں دیتیں اور اس بار بھی نہیں دیں گی۔ اس پر ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ٹپ دینا رواج ہے، جبکہ مسافر کہتی ہیں کہ وہ پولیس کو کال کریں گی۔ اس دوران ڈرائیور نے اصرار کیا کہ اگر پولیس آتی بھی ہیں، تو وہ مسافر کے خلاف نہیں بلکہ اس کے ساتھ ہوں گی کیونکہ مسافر نے پیسے نہیں دیے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن محبت کافراڈ اورقرض تنازع3جانیں لے گیا، پاکستانی شہری کو اسپین میں 36سال قید

ویڈیو کی بات چیت کے انداز اور ردعمل سے کچھ صارفین نے کہا کہ یہ ایکٹنگ لگتی ہے، جبکہ کچھ نے اسے اغوا کا معاملہ قرار دیا۔ وائرل ویڈیو کو اب تک 2.4 ملین ویوز مل چکے ہیں اور بہت سے لوگوں نے اس پر اپنی رائے بھی دی ہے۔

Scroll to Top