صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آئی فون سمیت 4 بڑے برانڈز کے 62 موبائل فون سستے ہوگئے

پاکستان میں 4 بڑے برانڈز کے 62 موبائل فونز ماڈلز سستے ہوں گے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کسٹمز ویلیوایشن نے نئے اور کم ریٹس مقرر کردیئے ہیں۔

ایف بی آر نے بیرون ملک سے درآمد نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر کسٹمز ویلیو پر نظر ثانی کی ہے۔اس اقدام سے درآمد شدہ موبائل فون سیٹ پر عائد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) ٹیکس میں کمی واقع ہوگئی۔

نئے ویلیوایشن ریٹس کے تحت ایک معروف برانڈ کے فونز کی کسٹمز ویلیو میں 32 فیصد سے 89 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے موبائل فون برانڈز کے لیے نئی کسٹم ویلیوز کا اعلان کر دیا

ویلیو ایشن کے حکام کے مطابق سابقہ طریقہ کار میں قیمتیں بڑھا چڑھا کر دکھانے، انڈرانوائسنگ اور استعمال شدہ فونز کی گریڈنگ کے باعث کلیئرنس میں تاخیر ہوتی تھی، جس کا بوجھ صارفین پر پڑتا تھا۔

مراسلے کے مطابق اسی وجہ سے ایف بی آر کی جانب سے مارکیٹ سروے کر کے مختلف ماڈلز کے موبائل فونز کی قیمت کا اندازہ لگایا گیا اور اسی کی بنیاد پر نئی کسٹم ویلیو جاری کی گئی ہے۔

یہ ایسے موبائل فون ہوں گے جو بغیر کسی ایکسیسریز اور پیکنگ کے ہوں گے اور درآمد سے کم از کم 6مہینے پہلے ایکٹو ہونے چاہئے اور برآمد کنندہ کو 6مہینے پہلے کی ایکٹیویشن کا ثبوت کسٹم حکام کو دینا ہوگا۔
کون سا موبائل کتنا سستا ہو گیا ہے؟

نئی رولنگ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کی ویلیو 460 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 28 ہزار روپے)، 15 پرو کی ویلیو 390 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ نو ہزار)، 15 پلس اور سادہ 15 کی ویلیو تقریباً 89 ہزار روپے ہوگی۔

اسی طرح استعمال شدہ آئی فون 14 پرو میکس کی ویلیو تقریباً ایک لاکھ، 14 پرو کی 89 ہزار اور سادہ 14 کی ویلیو 58 ہزار ہوگی۔

استعمال شدہ 13 پرو میکس کی ویلیو 82 ہزار تک، 13 پرو کی 63 ہزار، اور سادہ 13 کی ویلیو 47 ہزار تک ہوگی۔

آئی فون 12 پرو میکس کی ویلیو 60 ہزار، 12 پرو کی 43 ہزار، اور سادہ 12 کی ویلیو 33 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

11 پرو میکس کی ویلیو 40 ہزار، 11 پرو کی 35 ہزار اور سادہ 11 ماڈل کی ویلیو 26 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ ایکس ایس میکس، ایکس ایس اور ایکس آر کی ویلیو بالترتیب 26 ہزار، 18 ہزار اور 21 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کے نئے سمارٹ فون نے مارکیٹ میں دھوم مچادی

آئی فون کے دیگر پرانے ماڈلز کی ویلیو 20 ہزار سے کم مقرر کی گئی ہے جس میں 8 پلس، 7 پلس اور ایس ای ماڈلز بھی شامل ہیں۔

سام سنگ کی بات کی جائے تو ایف بی آر رولنگ کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 23 الٹرا کی ویلیو 71 ہزار، ایس 23 پلس اور ایس 22 الٹرا کی 45 ہزار، اور ایس 22 پلس کی ویلیو 21 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 الٹرا کی ویلیو 32 ہزار، گوگل پکسل نائن پرو ایکس ایل کی قیمت 73 ہزار، نائن پرو کی 54 ہزار، اور سادہ نائن کی ویلیو 42 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

Scroll to Top