مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے لیے آئے وفد میں راجہ فہیم اختر ،راجہ مناف، راجہ ارشاد، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد شہزاد اسلم، راجہ محمد اعظم، راجہ محمد خالد، اختر جمیل، محمد عارف، وحید اسلم، محمد خورشید اور محمد رضوان جانی اور دیگر بھی شامل تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتےکا اعادہ، حکومت کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی
وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری اور بچت کو فوقیت دی ہے ،سٹیٹس کو کا خاتمہ کر کے حق داروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول رکھا ہے ، تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھمبر میں دانش سکول کاقیام نسل نو کے لیے بڑی خدمت کا کام ہے ۔بھمبر میں سڑکوں کی پختگی،یونیورسٹی کا قیام اور بجلی کے پراجیکٹس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ۔ وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بھمبر سمیت آزادکشمیر بھر کی فلاح اور ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا۔