پی ٹی آئی رہنما ذیشان حیدر کی عوامی رابطہ مہم تیز ،کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سید ذیشان حیدر کی جہلم ویلی میں عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری۔

تنظیمی سرگرمیاں اور وارڈ ٹو وارڈ دورے پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں یونین کونسل کھلانا اور اس کے مختلف وارڈز میں اہم تنظیمی اجلاس، کارنر میٹنگز، تعزیتی ملاقاتیں اور کارکنان سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ،افسر سمیت 10 اہلکار ہلاک

یونین کونسل کھلانا کے وارڈ کھلانا خورد میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر منیر احمد عباسی صاحب اور یونین کونسلر کھلانا شاید منیر عباسی کے گھر پاکستان تحریک انصاف کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی قیادت سید ذیشان حیدر اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جہلم ویلی، سابق امیدوار ممبر ضلع کونسل ایڈووکیٹ زین گیلانی نے کی۔ اجلاس میں پارٹی امور، وارڈ وائز تنظیم سازی، آئندہ الیکشن کی حکمت عملی اور 8 فروری کے عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف آئندہ لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

میٹنگ میں سرپرستِ اعلیٰ محمد بشیر خان عباسی، صدر محمد نسیم شیخ، سینئر نائب صدر محمد شمید شیخ، سینئر نائب صدر محمد اسلم، محمد بشیر شیخ (ایڈیشنل سیکرٹری)، محمد شاہد شیخ (ڈپٹی سیکرٹری)، بشیر احمد عباسی (نائب صدر)، محمد پرویز (نائب صدر)، راجہ محمد اصف (جنرل سیکرٹری)، محمد شہزاد (نائب صدر) اور ممبران چوہدری علی رضا، محمد اسحاق شیخ، محمد بلال آزاد عباسی، محمد زبیر عباسی، محمد قاسم شیخ، محمد یاسین شیخ، محمد طارق شیخ سمیت دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں غزہ ’بورڈ آف پیس‘ پر دستخط کر دیے

بعد ازاں بانڈی شیخاں کے مقام پر وارڈ ممبر محمد شفیق شیخ کے گھر سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر کاظمی نے دورہ کیا جہاں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔ شرکاء میں صوبیدار (ریٹائرڈ) نور محمد، صوبیدار (ریٹائرڈ) محمد نظیر، شیخ عبداللطیف، محمد نظیر، محمد رضوان، محمد امجد، محمد صغیر، محمد منظور، محمد طارق شیخ، محمد یاسین شیخ، محمد طالب حسین، محمد شکیل، محمد کامران، حسنین احمد شامل تھے، جنہوں نے پارٹی کے ساتھ مکمل وابستگی کا اعادہ کیا۔

اسی دوران کنڈری جبڑ کے مقام پر محمد کالا شیخ کی اہلیہ محترمہ اور محمد راشد شیخ کی تائی محترمہ کی وفات پر سید ذیشان حیدر کاظمی نے لواحقین سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں درہ کھلانا کے مقام پر سینئر کارکن بشارت چیچی اور علی رضا چوہدری کمال صاحب کے گھر تشریف آوری ہوئی جہاں پارٹی معاملات، تنظیمی مضبوطی اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختلف وارڈز میں ہونے والی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان حیدر کاظمی نے کہا کہ“ہماری جدوجہد اقتدار کے لیے نہیں بلکہ حقیقی آزادی، انصاف اور نظریے کی بقا کے لیے ہے۔

سکیم خوری، زکوٰۃ خوری اور کرپٹ موروثی سیاسی نظام نے آزادکشمیر کو یرغمال بنا رکھا ہے، جس کے خلاف اب باشعور اور پڑھے لکھے نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ
“سال 2026 جہلم ویلی میں دہائیوں سے مسلط سیاسی ٹھگوں کے جعلی اقتدار کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔ نوجوان اب خاموش نہیں رہیں گے، کمربستہ ہو جائیں۔ آزادکشمیر کے عوامی مسائل کا واحد اور حقیقی حل عمران خان کے وژن میں ہے۔”

آخر میں تمام عہدیداران اور کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے اور جہلم ویلی کے کپتان سید ذیشان حیدر کی قیادت میں پارٹی کو بھرپور کامیابی دلانے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔۔۔

Scroll to Top