پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اچانک اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے اعلان کیا ہے کہ بابر اعظم بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے، اور انہیں اگلی اسائنمنٹس کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔ ٹیم کی طرف سے کہا گیا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اور سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کی بی بی ایل میں شمولیت اور خدمات کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
Thank you, Babar 👑
Babar Azam has been recalled to join Pakistan’s national camp ahead of upcoming international fixtures.
He will be unavailable for the remainder of the BBL|15 Finals Series.
More info at https://t.co/XFOTpJiF9I 📲 pic.twitter.com/EOaLKZlLG0
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026
اس حوالے سے بابر اعظم نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا، “میں سڈنی سکسرز کے کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، بدقسمتی سے مجھے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے۔” بابر اعظم نے مزید کہا کہ وہ پرستاروں کی محبت اور سپورٹ پر بہت مشکور ہیں اور اب قومی ڈیوٹی کا وقت آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے آن فیلڈ تنازع پر ہنریکس کا اہم انکشاف
واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کا کل چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈول ہے، اور چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز کے مدمقابل آئے گی۔ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں سڈنی سکسرز کو فائنلز میں نئے حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہوگا، جبکہ بابر اعظم کی توجہ اب مکمل طور پر قومی ٹیم کی تیاری پر مرکوز رہے گی۔
A message from Babar before he heads back to Pakistan to join his national teammates in camp 🩷 pic.twitter.com/0vO0Nuokzw
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026
یہ اقدام بابر اعظم کی قومی ذمہ داریوں کو ترجیح دینے کے لیے کیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی ان کے بی بی ایل کے دوران شائقین کی محبت اور ٹیم کے ساتھ وقت گزارنے کی یادیں بھی یادگار رہیں گی۔




