گرین لینڈ نقشہ امریکی پرچم کیک، ری پبلکنز تقریب میں ٹرمپ کے تیسرے دور اقتدار کی حمایت

واشنگٹن : امریکی دارالحکومت میں گزشتہ شب ایک پارٹی میں ری پبلکن قانون سازوں نے گرین لینڈ کی شکل میں کیک کا لطف اٹھایا، جس پر امریکی پرچم سجایا گیا تھا۔ یہ ڈیزائن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آرکٹک جزیرے کو حاصل کرنے کی کوشش کی جانب اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

ایک نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیک ری پبلکن گروپ “ری پبلکنز فار نیشنل رینیول” کی تقریب میں پیش کیا گیا، جو صدر ٹرمپ کو غیر آئینی تیسرے دور کے لیے متحرک کر رہا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں میزبان مہمانوں کو کیک کے ساتھ تصویر کھینچنے اور اسے “51ویں ریاست” قرار دینے کی دعوت دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک مہمان کی آواز میں کہا گیا، “یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بننے والا ہے،” جبکہ کسی نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا، “کیا یہ پروم جیسا ہے؟”

یہ بھی پڑھیں: ایران ،مظاہروں کے دوران 3117افراد جاں بحق،ڈونلڈٹرمپ نے پھر دھمکی دیدی

فلوریڈا کی رپبلکن رکن کانگریس انا پولینا لونا نے سب سے پہلا ٹکڑا کاٹا، جبکہ اریزونا کے ابے حمادے اور ٹینیسی کے اینڈی اوگلز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اوگلز کو وہ ایوارڈ بھی پیش کیا گیا جو انہوں نے 79 سالہ صدر کے تیسرے دور کے لیے تجویز کردہ ترمیم کے سلسلے میں حاصل کیا۔

لونا نے بعد میں کیک کی تصویر X پر شیئر کی اور ڈینش وزیر اعظم کو ٹیگ کیا، جس پر سوشل میڈیا پر مخلوط ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے کہا، “گرین لینڈ کبھی اتنا خوبصورت نہیں لگ رہا تھا،” جبکہ دیگر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا، “آپ لوگ سب سے بے وقوف چیزوں پر خوش ہوتے ہیں۔”

رائے شماریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی اور گرین لینڈ کے عوام کی اکثریت ٹرمپ کی اس کوشش کی حمایت نہیں کرتی۔ حالیہ ہفتوں میں جزیرے میں ٹرمپ مخالف مظاہرے بھی ہوئے، جس میں بعض مظاہرین نے “Make America Go Away” کے ٹوپی پہن رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو دھمکیوں کا جواب، یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کردیا

اسی دن ڈاووس، سوئٹزرلینڈ میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جزیرے پر فوجی طاقت استعمال نہیں کریں گے اور امریکی اور نیٹو نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مستقبل میں ممکنہ سمجھوتے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

Scroll to Top