ایکٹ2021 فوری منسوخ کیا جائے،عوامی ایکشن کمیٹی ہوٹلزوگیسٹ ہائوسزمالکان کیساتھ کھڑی ہوگئی

مظفرآباد( مسعود الرحمن عباسی)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایکٹ 2021 کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اعزاز میں ہوٹلز، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہائوسز اینڈ میرج ہال جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے استقبالیہ دیا جس میں آزادکشمیر بھر سے ایکشن کمیٹی کے اراکین و عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کے نام پر   کسی بھی کمپنی کو قبول نہیں کیا جائیگا لہذا حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ وہ اس طرح کی کسی بھی کمپنی یا ادارے کو آزادکشمیر بھر میں لانے سے باز رہے۔

ہوٹلز، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہائوسز اور شادی ہالزکی بابت بجلی کا ٹیرف جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جائے اور بلات کے بقایا جات کی 36 اقساط کی جائیں۔

ہوٹلز، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہائوسز اینڈ میرج ہال جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورجموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تکمیل تک متفقہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت نواز میر کا بڑا تہلکہ، ایکشن کمیٹی سیاست میں انٹری کیلئے تیار۔۔ حتمی مشاورت جاری

Scroll to Top