نکیال(کشمیر ڈیجیٹل) تحصیل نکیال فتح پور تھکیالہ،گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کریلہ مجہان میں سٹاف کی شدید کمی کے خلاف طلباء سراپا احتجاج بن گئے۔
طلباء نے ترول کے مقام پر سڑک بند کر کے شدید نعرے بازی کی اور انتظامیہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس سکیم پر عملدرآمد شروع
تفصیلات کے مطابق کالج میں اساتذہ کی کمی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، جس پر طلباء نے احتجاجاً مرکزی سڑک بلاک کر دی۔
سڑک کی بندش کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری نے غزہ امن منصوبے میں شمولیت کے حکومتی فیصلے کی حمایت کردی
احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ بارہا اعلیٰ حکام کو سٹاف کی کمی سے آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترکیہ حکومت کا بھی عالمی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کا اعلان
طلباء نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اساتذہ کی تعیناتی کی جائے تاکہ تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی کہوٹہ آمد،استقبال میں پھولوں کی بارش
احتجاج کے باعث علاقہ میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ عوامی حلقوں نے بھی ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




