اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس کی اسکیم پر عمل درآمد شروع ہوگیا، الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل ایڈاپشن اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز کے لیے سبسڈی کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مخالفین جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ،چوہدری یٰسین
اس اسکیم کے تحت رواں مالی سال تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ حکومت سال 2030 تک 100 ارب روپے سے زائد سبسڈی دینے کا ہدف رکھتی ہے۔
پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی منتقل کر دی گئی ہے، اس فیز ون میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ
جن میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔سبسڈی براہِ راست اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔
الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے، اسکیم کے تحت بینک لیز اسکیم کے ذریعے الیکٹرک بائیکس اور رکشے آسان اقساط میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی،دفترخارجہ
دوسرے مرحلے میں مزید 78 ہزار سے زیادہ الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے اور صرف رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیاں ہی سبسڈی کی اہل ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اہم ایشیائی ملک کا پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان
حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم کا مقصد سستی اور ماحول دوست سواری کو فروغ دینا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔




