اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ جس طرح کوٹلی کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،،
صدر پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع سے بھی فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں آئے گا اور آمدہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔۔
چوہدری یٰسین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ ریاست کے مفاد کی سیاست کی ہے اور تعمیر و ترقی کی طرف توجہ دی ہے اقتدار چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ
گزشتہ چار سال میں سیاسی نظام کے بجائے شخصی نظام نے جو تباہی کی ہے اس کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ریاستی لیڈر شپ کا وقار بحال کریں گے اور یہ سب گڈ گورنس کے ذریعے کریں گے ۔۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گے وعدے پورے کریں گے اور اس کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ بلا تخصیص کام کریں گے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیںں:پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی،دفترخارجہ
انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے لیکن اچھے نتائج کے لیے پرازم ہیں اور اپوزیشن کو سرپرائز ملیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مختلف برادریوں کا گلدستہ ہے جو گزشتہ دنوں میں ثابت ہو چکا ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین جو مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں آن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا مستقبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے




