میرپور: کچہری میں ناخوشگوار واقعہ ایس ایس پی خرم اقبال کا نوٹس، سب انسپکٹر معطل

میرپور آزاد کشمیر(کشمیر ڈیجیٹل،آصف اقبال سے)ضلع کچہری میرپور میں ناخوشگوار واقعہ نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور وکلا کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بارش، برفباری اور دھند سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ابتدائی حقائق سامنے آنے پر ایس ایس پی میرپور نے تھانہ توتھال کے سب انسپکٹر چوہدری ریاض کو فوری طور پر معطل کر دیا اور واقعے کی تین روزہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات

انکوائری کی ذمہ داری ایڈیشنل ایس پی راجہ ندیم عارف کو سونپی گئی ہے، جو تین دن کے اندر مکمل رپورٹ ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کو پیش کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اس موقع پر ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کہا کہ کالے کوٹ اور پولیس ایک دوسرے کے معاون ہیں، اور وہ وکلا برادری کی دل سے عزت کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیک جونیئر اوپن 2026 میں پاکستانی کھلاڑی مہمش علی شدید انجری کا شکار

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی بالادستی اور باہمی احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید یہ بھ یڑھیں:امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم خاتون نائب گورنر نےقرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

وکلا برادری نے بھی ایس ایس پی میرپور کے فوری اور بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے سب انسپکٹر کی معطلی کوخوش آئنداقدام قراردیا

Scroll to Top