پٹہکہ میں پھلسن کے باعث جیپ حادثے کاشکار،3 مسافر جاں بحق

مظفر آباد/پٹہکہ(کشمیر ڈیجیٹل)مظفر آباد کی تحصیل پٹہکہ کی یونین کونسل پہالیاں کے گاؤں بانڈی کھٹانہ کے مقام پر مسافر جیپ کو حادثہ، بچی سمیت3 مسافر جاں بحق،5 شدید زخمی ہو گئے۔

پٹہکہ سے بانڈی کھٹانہ جانے والی جیپ کو بارش کے دوران پھسلن کے باعث حادثہ گاؤں بانڈی کھٹانہ مٹاں کے مقام پر حادثہ پیش آیا ، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ،اموات مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے،جاں بحق ہونے والوں 14سالہ شازیہ دختر عبدالرشید ، شفیق اور اس کا والد مسکین شامل ہیں، عامر ، محمد رقیب، شاہ ولی ، یاسمین اور نورین زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ مظفر آباد کی تحصیل پٹہکہ میں سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سےا ٓئے روز حادثات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں درجنوں افراد جان کی بازی ہا رچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھی:من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی پالیسی،کوہالہ مظفر آباد روڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

 

 

Scroll to Top