افغان درالحکومت کابل میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

کابل(کشمیر ڈیجیٹل) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کے علاقہ شہر نو میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ عبدالمتین قانی نے تصدیق کی کہ کابل میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔

کابل کے علاقے شہر نو میں غیر ملکیوں کی رہائش اور مختلف اہم تنصیبات موجود ہیں۔ اور اسے کابل کا نسبتاً محفوظ ترین علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق خان کا آزادکشمیر بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

حکام کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکاشہرنو کےعلاقے میں ہوا،یہ علاقہ غیر ملکیوں کا گھر ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ سانحہ: آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آ گئی

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک ریسٹورنٹ میں ہوا ہے، دھماکے میں کئی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،

حتمی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات ابھی جمع کی جا رہی ہیں اور جلد اعلان کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے فوری بعد مقامی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس کے باعث رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں خلل پیدا ہوا۔ افغان حکام نے علاقے کی مکمل نگرانی بڑھا دی ہے

افسوسناک واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی شناخت کی جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Scroll to Top