سدھنوتی، راولاکوٹ، وادی لیپہ( کشمیر ڈیجیٹل) سدھنوتی کے حلقہ بلوچ کے علاقے ہمروتہ ناڑی منجوماں میں آسمانی بجلی گرنے سے منیر اور مقصود نامی شہریوں کاکچا مکان جل کرخاکسترہوگیا۔راولاکوٹ میں بھی شہری کا گھر خاکستر ہوگیا۔وادی لیپہ میں تندور شاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ کے علاقے ہمروتہ ناڑی منجوماں میں آسمانی بجلی گرنے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،اہل خانہ دوسرے گھر میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔
گھر میں موجودسازو سامان،فرنیچر،نقدی،کپڑے بھی آتشزدگی کی نذر،لاکھوں روپے کا نقصان، مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے متاثرہ شہریوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر راولاکوٹ میں ریڈ فاؤنڈیشن سکول کھٹرک کے قریب ثاقب حنیف کے گھر میں آگ لگ گئی ،ریسکیو اہلکار اطلاع ملتے ہی معہ فائر وہیکل موقع پر پہنچے، دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
رضاکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جس کے باعث ساتھ میں منسلک تین گھروں اور پوری کالونی کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا گیا ہے۔
ادھر وادی لیپہ بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،پولیس تھانہ کے قریب تندور شاپ جل کرخاکسترہوگئی، مقامی لوگوں نےآگ پرکنٹرول کرکے علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں سرکاری ملازمین کا احتجاج، پنشن کٹوتیوں کے خلاف نعرے بازی