مظفرآباد میلہ سے واپسی پر 2سگے بھائی موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

مظفرآباد میں سائیں سہلی سرکار پر لگے میلے سے واپسی پرشاہراہنیلم ڈونگہ کس کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے میں 2سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گاؤں کیلگراںسے تعلق رکھنے بھائیوںرمضان ملک اور مظہر ملک کو شاہراہ نیلم ڈونگہ کس کے مقام پرحادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، گاڑی پر فائرنگ، امام حسین شاہ جیلانی زخمی، سکیورٹی گارڈ جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، ریسکیو جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ اور ریسکیو ہمدرد گروپ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ریسکیو کارروائی میں حصہ لیا۔

دونوں بھائیوں کی لاشیں گہری کھائی سے نکال کر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی مقام پر میلے سے واپسی پر دو نوجوان موٹر سائیکل پر حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی متعدد سڑکیں شدید خستہ حال ہیں جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خراب حالت اور مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر:ٹریفک کا المناک حادثہ،4 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر سڑکوں کی مرمت، کھڈوں کی بھرائی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top