موٹر سائیکل

ہونڈاموٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئے اہم خبر

لاہور: موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے ہونڈا کمپنی نے بینک الفلاح کے تعاون سے بغیر سود آسان اقساط پر موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف کروا دی ۔

اس اسکیم کے تحت ہونڈا کے مقبول ماڈلز CD 70، CG 125 اور CG 150 کو بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط میں خریدا جا سکے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین پر مالی دباؤ کم کرنا اور مقامی آٹو انڈسٹری میں خرید و فروخت کے عمل کو تیز کرنا ہے، جو مہنگائی کے باعث طویل عرصے سے متاثر ہو رہی تھی ۔

بینک الفلاح کے حکام کے مطابق اس اسکیم میں موٹر سائیکل کی خریداری پر کسی قسم کا سود وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ یہ سہولت محدود مدت کیلے متعارف کرائی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکلوں کی دستیابی کمپنی کے اسٹاک سے مشروط ہوگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

قیمتوں کی تفصیل کے مطابق ہونڈا CD 70 کی مجموعی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین اب تقریباً 26,650 روپے ماہانہ اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح CG 125 اور CG 150 بھی بغیر سود اقساط کی سہولت کے تحت دستیاب ہوں گی، جس سے خریداروں کو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

یہ بغیر سود اقساط کی اسکیم نہ صرف متوسط طبقے کے لیے سہولت کا باعث بنے گی بلکہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے موٹر سائیکل انڈسٹری میں بھی مثبت سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین تشویش کا شکار

شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزمرہ سفر کے لیے موٹر سائیکل ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے، اور اس نوعیت کی اسکیمیں عام صارفین کو حقیقی ریلیف فراہم کر سکتی ہیں ۔

Scroll to Top