آزاد کشمیر کی ٹاپ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، اہم سیکرٹریز تبدیل

مظفرآباد میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبادلے انتظامی مفاد کے پیش نظر کیے گئے ہیں، جن کی منظوری صدر آزاد جموں و کشمیر نے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد ادریس عباسی کو محکمہ زراعت، لائیوسٹاک، آب پاشی و سمال ڈیمز کے سیکرٹری کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ارشاد احمد قریشی کو سیکرٹری قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کے منصب سے ہٹا کر سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی مقرر کیا گیا ہے۔

وجاہت رشید بیگ کو سیکرٹری بہبود آبادی کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ زراعت، لائیوسٹاک، آب پاشی و سمال ڈیمز تعینات کیا گیا ہے۔ محمد رقیب خان کو سیکرٹری ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کا گل پور میں عوام نے پرتپاک استقبال کیا

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد نعیم، چیئرمین آزادAJK-TEVTAکو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ تعینات کیا گیا ہے۔ انصر یعقوب کو محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے سیکرٹری کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکرٹری کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگوئجز مقرر کیا گیا ہے۔

عامر محمود کو محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز سے تبدیل کر کے چیئرمین AJK-TEVTAتعینات کیا گیا ہے۔ رفاقت حسین خان کو سیکرٹری کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگوئجز کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری محکمہ زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود، ترقی نسواں، مذہبی امور و اوقاف مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد راشد حنیف کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبدیل کر کے سیکرٹری انفارمیشن و پارلیمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔ چوہدری عبدالرحمن کو محکمہ صنعت و تجارت، لیبر و معدنی وسائل سے تبدیل کر کے سیکرٹری ان لینڈ ریونیو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ عدنان خورشید کو محکمہ اطلاعات سے تبدیل کر کے سیکرٹری صنعت و تجارت، لیبر و معدنی وسائل مقرر کیا گیا ہے۔

چوہدری محمد فرید کو محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ سول ڈیفنس سے تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز تعینات کیا گیا ہے۔ عامر الطیف اعوان کو سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات کے عہدے سے ہٹا کر مزید ایڈجسٹمنٹ کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کارڈ اور وفاقی امداد پربیرسٹر افتخار گیلانی نے سوالات اٹھا دیے

نوٹیفکیشن 17 جنوری 2026 کو مظفرآباد سے جاری کیا گیا۔

Scroll to Top