بھارت کے شہر آندھرا پردیش کے مغربی ضلع میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک مرغے نے اپنے مالک کی زندگی راتوں رات بدل دی ۔
اس واقعے میں مرغوں کی لڑائی کے دوران رمیش نامی شخص کے مرغے نے جیت حاصل کر کے اسے کروڑ پتی بنا دیا ۔
رپورٹس کے مطابق، لڑائی میں دو مرغے شامل تھے۔ ایک سیتھوا نسل کا مرغہ تھا جو گوڈیواڈا کے پربھاکر کے پاس تھا ، اور دوسرا دیگا نسل کا مرغہ رمیش کے پاس راجمندری سے تعلق رکھتا تھا ۔
رمیش نے اپنے مرغے کو چھ ماہ تک خاص توجہ اور تربیت دی ، اسے غذائیت سے بھرپور خوراک دی اور اس کی تیاری مکمل کر کے اکھاڑے میں اتارا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ، پاکستانی مندوب نے پھر کشمیریوں کی آواز اٹھا دی
لڑائی کے دوران بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور انہوں نے مقابلہ براہِ راست دیکھا ۔ آخرکار رمیش کے دیگا نسل کے مرغے نے سیتھوا نسل کے مرغے کو شکست دی ۔
اس جیت نے رمیش کے لیے خوشخبری لے کر آئی، کیونکہ اسے اس انعامی مقابلے میں ایک کروڑ 53 لاکھ روپے ملے ۔ اس کامیابی کے بعد رمیش کے پڑوسیوں اور دوستوں نے اسے کندھوں پر اٹھا کر جشن منایا اور اس کی خوشی میں شریک ہوئے ۔
یہ واقعہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ محنت، صبر اور تربیت کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے ۔ رمیش نے اپنے مرغے کی پرورش اور تربیت میں وقت اور وسائل صرف کیے ، اور آخرکار یہ محنت اسے مالی کامیابی کی صورت میں ملی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حیران کن واقعہ،103 سالہ خاتون کے انتقال پر آئے رشتہ دارکیک کھا کر واپس گئے
اس کہانی نے نہ صرف علاقے میں مقامی لوگوں کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی گردش کرنے لگی ، جہاں لوگ حیرت اور دلچسپی کے ساتھ اس خبر کو شیئر کر رہے ہیں ۔




