بعض اوقات زندگی ایسے ناقابلِ یقین مناظر دکھا دیتی ہے جن پر آنکھوں دیکھی حقیقت پر بھی یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں پیش آیا جہاں 103 سالہ بزرگ خاتون اپنی سالگرہ کے دن انتقال کر گئیں مگر کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ : عبداللّٰہ نامی پاکستانی نوجوان نے 11 سالہ بچی کی جان بچا کر سب کو حیران کر دیا
ناگپور کی رہائشی 103 سالہ گنگا بائی گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل تھیں۔ ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد علی الصبح اہل خانہ نے جب انہیں ساکت پایا تو یہی سمجھا گیا کہ وہ دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔
گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی اور رشتہ داروں کو ان کے انتقال کی اطلاع دے دی گئی۔
دور دراز علاقوں سے عزیز و اقارب ناگپور پہنچے، آخری دیدار کیا گیا اور آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ گھر میں سوگ کا سا ماحول تھا ۔
تاہم قسمت نے ایک حیران کن موڑ اس وقت لیا جب آخری رسومات سے چند لمحے قبل گنگا بائی کے پوتے راکیش سکھارے کی نظر دادی کے پاؤں کی ایک انگلی پر پڑی جو ہل رہی تھی۔
یہ سن کر جب بزرگ خاتون کی ناک میں لگی روئی نکالی گئی تو گنگا بائی نے باقاعدہ سانس لینا بھی شروع کر دی۔ اہل خانہ نے فوری طور پر ڈاکٹر بلایا جنہوں نے ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
اہل خانہ نے فوری طور پر ڈاکٹر کو طلب کیا، جنہوں نے مکمل معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کی کہ گنگا بائی زندہ ہیں۔ چند لمحے پہلے جس گھر میں سوگ کا سماں تھا، وہ خوشی، حیرت اور شکر کے آنسوؤں سے بھر گیا۔
جس گھر میں سوگ کا سماں تھا، وہاں خوشیوں نے ڈیرے ڈال لیے اور کیونکہ وہ دن گنگا بائی کی 103 ویں سالگرہ کا دن بھی تھا تو اہل خانہ نے بڑا سا کیک منگوایا، جس کو گنگا بائی نے اپنے اولاد اور ان کے اولادوں کے ساتھ کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری عالمی جنگ:بابا وانگا کی سال 2026 کیلئے حیران کن پیشگوئیاں
جو رشتے دار سوگ میں آئے تھے، وہ سالگرہ کا کیک کھا کر ہنسی خوشی اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔




