اتفاق

پاکستان اور امریکہ کا دوطرفہ بارڈر سکیورٹی میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس کے تحت بارڈر سکیورٹی ، کوسٹل گارڈز اور دیگر اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ہفتے کے روز وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ملاقات کے لیے پہنچا ۔ ملاقات میں پاک – امریکہ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر فریقین نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نواز شریف بڑھتے سیاسی تناؤ کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں، فواد چوہدری

اس دوران دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اشتراک بڑھانے، اور امریکی اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام کے ساتھ جاری تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ۔ اس کے علاوہ بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ موجودہ تعاون کو مزید مضبوط  ترین بنانے اور مستقبل قریب میں ہر سطح پر کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قوم کے ہیرو، کشمیری عوام کا خراج تحسین

ملاقات میں ایف آئی اے ، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر بھی بات ہوئی ۔ امریکہ کی مدد سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی
(ایف آئی اے) میں “سینٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم” اور اکیڈمی کے قیام کے امور پر بھی گفتگو کی گئی  ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہیروئن برآمدگی:لندن میں سزا پانے والی سدرہ نوشین کے بارےاہم انکشافات سامنے آ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی ، جس سے سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر ہوں گے ۔

Scroll to Top