کپتان

بھارتی ٹی 20 کپتان نے خوشی مکھرجی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

نئی دہلی: بھارتی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ کیخلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ قانونی کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس نے کرکٹر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ پر سوالات کھڑے کر دئیے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش پھر ڈٹ گیا

خوشی مکھرجی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے اکثر پیغامات بھیجا کرتے تھے ۔ اس دعوے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد معاملہ تیزی سے خبروں کی زینت بن گیا ، تاہم سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم نے ان الزامات کو مکمل طور پر جھوٹا ، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے ۔

سوریا کمار کے وکلاء کا کہنا ہے کہ خوشی مکھرجی کے دعوؤں کے حق میں کوئی ٹھوس یا قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس قسم کے غیر مصدقہ الزامات نہ صرف ایک عوامی شخصیت کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اس کے ذاتی اور پیشہ ورانہ کیریئر پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں ۔

قانونی ٹیم نے مزید مؤقف اختیار کیا ہے کہ مشہور شخصیات کو نشانہ بنا کر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ، جو عوام میں غلط تاثر پیدا کرتا ہے۔ وکلاء کے مطابق سوشل میڈیا کے دور میں اس طرح کے دعوے تیزی سے پھیلتے ہیں اور سچائی جانے بغیر لوگوں کی رائے پر اثر انداز ہوتے ہیں، اسی لیے ایسے معاملات میں قانونی اقدام ناگزیر ہو چکا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کی کراچی سے اسلام آباد مستقل منتقلی، وجہ سامنے آگئی

Scroll to Top