آٹو موبائل کمپنی جیکو (Jaecoo) نے پاکستان میں اپنی سب سے کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی جے5 (J5) متعارف کرا دی ہے۔
اس گاڑی کی لانچ نشاط گروپ کی معاونت سے کی گئی جس کا بنیادی مقصد سیڈان اور ایس یو وی کے درمیان موجود قیمت کے فرق کو کم کرنا ہے۔
کمپنی کے مطابق جے5 کو بہتر فیول ایوریج، پریمیم انٹیریئر اور جدید سیفٹی فیچرز کے ساتھ ویلیو فار منی ہائبرڈ ایس یو وی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قوم کے ہیرو، کشمیری عوام کا خراج تحسین
جیکو جے5 ایک سیلف چارجنگ ہائبرڈ (HEV) گاڑی ہے، جس میں 1.5 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن کو 1.83 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ کمپنی اس جدید ٹیکنالوجی کو سپر ہائبرڈ سسٹم (SHS) کا نام دیتی ہے، جسے جیکو کی پیرنٹ کمپنی چیری (Chery) نے تیار کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کی بڑی کارروائی، بھارتی بحری جہاز پکڑ لیا،16 اہلکار گرفتار
قیمت اور فنانسنگ
جیکو جے5 کو پاکستان کی سب سے کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے دو ویریئنٹس متعارف کرائے گئے ہیں:
کمفرٹ ویریئنٹ: 66 لاکھ 99 ہزار روپے
پریمیم ویریئنٹ: 76 لاکھ 99 ہزار روپے
کمپنی کے مطابق یہ تعارفی قیمتیں 10 مارچ 2026 تک مؤثر رہیں گی۔ فنانسنگ کی سہولت MCB Car4U کے ذریعے 3 سال جبکہ Fleet4U کے تحت 7 سال تک دستیاب ہے، جس میں ماہانہ اقساط تقریباً 1 لاکھ 6 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت،جے یو آئی رہنما گرفتار
ڈیزائن اور ایکسٹیریئر
جے5 کا فرنٹ ڈیزائن رینج روور ایووک سے مشابہت رکھتا ہے۔ گاڑی میں واٹر فال اسٹائل فرنٹ گرِل، فل ایل ای ڈی ہیڈلائٹس (پریمیم ویریئنٹ)، 18 انچ الائے وہیلز، روف ریلز، کنسیلڈ ڈور ہینڈلز اور ایل ای ڈی ٹیل لیمپس شامل ہیں، جو اسے نمایاں اور مضبوط انداز دیتے ہیں۔
انٹیریئر، ٹیکنالوجی اور سیفٹی
کیبن میں ڈوئل ٹون گرے کلر اسکیم، سافٹ ٹچ میٹیریل، کاربن فائبر اسٹائل ٹرم اور 36 رنگوں کی ایمبینٹ لائٹنگ دی گئی ہے۔
گاڑی میں 13.2 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم شامل ہے۔سیفٹی کیلئے 6 ایئر بیگز، 540 ڈگری کیمرا سسٹم، فرنٹ کولژن وارننگ، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، ایڈاپٹو کروز کنٹرول، لین اسسٹ اور بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ جیسے فیچرز فراہم کئے گئے ہیں۔




