کھوئیرٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)انجمن تاجران ایکشن کمیٹی ہیومن رائٹس اور صدر سٹی یوتھ کھوئی رٹہ کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔
انجمن تاجران کھوئی رٹہ کے صدر فیصل فاروق چوہدری نے محکمہ برقیات کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج اور دیگر اشو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا باعثِ فخر سمجھتے ہیں، عبد الرزاق خان ایکشن کمیٹی پر برس پڑے
انجمن تاجران کھوئی رٹہ کے صدر فیصل فاروق چوہدری ، ذیشان جرال، عابد راجوروی، انجمن تاجران سیری کے صدر انعام الحق اقبال لنگریال اور شانواز بٹ کہا کہ کھوئی رٹہ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کر رکھا ہے جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔
انہوں نے ایکسین برقیات کھوئی رٹہ، ایس ڈی او کھوئی رٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ فوراً غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کیا صارفین کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہری اب نادرا ایپ کے ذریعے اپنے بچے کی پیدائش آن لائن رجسٹر کرا سکتے ہیں
زبردستی لوڈ شیڈنگ ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر چندہ سسٹم، اور خرابی کے بعد بجلی کی بروقت بحالی نہ ہونا ناقابلِ قبول ہے
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو تاجر برادری اور عوام بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے نوجوان کرکٹر نجم نصیر کیانی نے عالمی اعزاز حاصل کر لیا
مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پہیہ جام ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کی کال دی جائے گی
ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر دو دن کے اندر اندر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ ہوا تو کھوئی رٹہ کی تمام اہم سڑکیں بند کر کے دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی




