اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس ڈاؤن جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کی تیاریاں، کوٹلی کیلئے نادرا موبائل وین کے دوروں کا شیڈول جاری
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سروس میں خلل کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ Downdetector.com کے مطابق دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ایکس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کیخلاف میڈیا ٹرائل نامنظور، منہ توڑ جواب دینگے،افتخاررشید
ڈاؤن ڈیٹیکٹر مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر سروسز میں تعطل کا سراغ لگاتا ہے۔ اس کے مطابق امریکی وقت کے مطابق صبح 10:35 بجے تک ایکس سے متعلق 41,000 سے زائد شکایات درج کی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر عوام کیلئے مفت صحت کارڈ کا اجراء کردیا
برطانیہ میں تقریباً 8,000 اور بھارت میں 2,400 سے زائد صارفین نے پلیٹ فارم تک رسائی نہ ہونے کی اطلاع دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالر کو رقم جوتوں میں چھپا کر ایمرجنسی 15 پر کال مہنگی پڑ گئی
عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست پر ایکس نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالر کو رقم جوتوں میں چھپا کر ایمرجنسی 15 پر کال مہنگی پڑ گئی
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی پلیٹ فارم کو اسی طرح کے تعطل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے دوران امریکا میں 28,300 اور برطانیہ میں 8,000 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔




