اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ ایل اے 39 وادی چار سےمہاجرین کی نشستوں پرکامیاب ہونیوالے ممبر آزادکشمیر اسمبلی جاوید بٹ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی ایک فتنہ پرور تحریک بن چکی ہے ۔
میں اکثر کہتا ہوں کہ عوامی ایکشن کمیٹی ایک فتنہ ہے اور شوکت نوازمیر نے دیہاڑیاں لگائیں ہمارے مہاجرین نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم اپنی گردنیں کٹوادیں گے مگر آزادکشمیر اسمبلی سے اپنی نمائندگی ختم نہیں ہونے دیں گے ۔
حکومت عوامی ایکشن کمیٹی سے نمٹنے کیلئے سخت پالیسی تیار کررہی ہے، سابق وزیرجاوید بٹ
سابق وزیرجاوید بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی ایکشن کمیٹی سے نمٹنے کیلئے سخت پالیسی تیار کررہی ہے ، کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ یہ نظام چلے اگر عوامی ایکشن کمیٹی نے پھر کوئی گڑ بڑ کی تو حکومت کا سخت ردعمل آئے گا اور ہوسکتا ہے کہ یہ نظام بھی لپیٹ دیا جائے اور پانچ سال کیلئے کشمیری عوام جمہوریت بھول جائے گی ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں سے ریاست کو سیاحت کو 50 ارب کا نقصان ہوا، سابق وزیرجاوید بٹ
سابق وزیرجاوید بٹ کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں سے ریاست کو سیاحت کو 50 ارب کا نقصان ہوا۔ مہاجرین جموں وکشمیر کو حکومت عزت دے ، نشستیں ختم کرنا چاہتے تو عزت کیساتھ نشستیں ختم کریں،۔
عوامی ایکشن کمیٹی کو میرا پیغام ہے کہ خدا را مزید خون خرابہ نہ کرو ۔ مرنے والے تیرا لوگوں کے خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں ۔ ہمارا پلان بی تیار ہے ، شوکت جاوید میر کو کوہالہ سے گزرنے نہیں دینگے۔ اگر عوامی ایکشن کمیٹی باز نہ آئی تو نظام لپیٹ دیا تو پھر شوکت نواز میر کو مظفرآباد لال چوک میں پھانسی پر لٹکایا جائےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کیخلاف میڈیا ٹرائل نامنظور، منہ توڑ جواب دینگے،افتخاررشید
ممبراسمبلی جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ مہاجرین جموں وکشمیر میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔اس وقت تک چار وزیراعظم تبدیل ہوچکے ہیں ۔ ان چاروں وزرائے اعظم میں سردار تنویر الیاس خان بہتر وزیراعظم تھے جنہوں نے ہر شخص کا خیال رکھا ، مہاجرین جموں وکشمیر کو سہولیات دیں اور ان کا گزارا الاونس میں بھی اضافہ کیا۔
ممبر آزادکشمیر اسمبلی جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ شوکت نواز میرکتابوں کی دکان چلا رہا ہے جس سے پانچ ہزار بھی آمد نہیں ہورہی اور اپنی ایک بیٹھک پر کروڑوں روپے لگادیئے ، قوم کو بتائے کہ یہ کروڑوں روپے کہاں سے آئے ؟ان ایکشن کمیٹی والوں کو باہر سے فنڈنگ ہورہی ہے ۔
شوکت نواز میر نے ریاست کا بیڑا غرق کیا،اسے لال چوک میں لٹکایا جائے، جاوید بٹ
ممبر آزادکشمیر اسمبلی جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ شوکت نواز میر نوجوانوں کو ریاست کیخلاف اُکسا رہا ہے ، ریاست کا بیڑا غرق کیا، نوجوانوں کو بدتمیز بنا رہا ہے ۔ شوکت نواز میر کو لال چوک میں پھانسی دینی چاہیے ۔۔
آنیوالی نسل کیلئے عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔آزادکشمیر کی عدلیہ، بڑے بھائی اور حکومت سے میری اپیل ہے کہ شوکت نواز میر کو مظفرآباد کے لال چوک میں لٹکایا جائے۔۔
ممبر آزادکشمیر اسمبلی جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں والے تو بغیر الیکشن لڑے اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں اور ہم مہاجرین کی نشستوں پر الیکشن لڑتے ہیں ،ہم عوام کے پاس جاتے ہیں لوگوں کی تنقید کا سامنا کرتے ہیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہیں ۔۔ ہم پاپڑ بیل کر اسمبلی تک پہنچتے ہیں ، مخصوص نشستوں والے تو بغیر محنت ممبر اسمبلی بن جاتے ہیں ۔
سابق وزیرجاوید بٹ کا کہنا تھا کہ اگر آئین ایکشن کمیٹی کو اجازت دیتا ہے تو مہاجرین کی نشستیں ختم کروادیں لیکن اس کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کو الیکشن پراسیس سے گزرنا ہوگا، 39 کے ایوان میں آکر مہاجرین جموں وکشمیر کی نشستوں کے حوالے سے ترمیم پاس کروائیں آئینی طریقے سے آئیں تو ہم قبول کریں گے ورنہ ڈنڈے کے زور پر ہم بھی مزاحمت کیلئے تیار ہیں۔
مہاجرین کی نشستیں ڈنڈے کے زور پرختم کیں تو مزاحمت کیلئے تیار ہیں، سابق وزیرٹرانسپورٹ آزادکشمیر
سابق وزیرجاوید بٹ کا کہنا تھا کہ ہر ممبر اسمبلی کو تقریباً 20 ،20 کروڑ فنڈز کی مد میں ملتا ہے ، مہاجرین جموں وکشمیر کو کیا ملتا ہے سال کا سوا کروڑ روپے ۔ پاکستان میں موجود کشمیریوں کی پراپرٹی کا سارا پیسہ آزادکشمیر حکومت وصول کرتی ہے ، وہ مہاجرین جموں وکشمیر کو دیں ہم پاکستان میں موجود کشمیری عوام کے مسائل حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔ الیکشن سے قبل میرے پاس کافی کمائی تھی جب سے میں حکومت میں آیا میری آمدن میں کمی آئی ، میں اپنے علاقے کی اتنی خدمت کی کہ آج تک کوئی وزیراتنی خدمت نہیں کرسکا۔
سابق وزیرجاوید بٹ کا کہنا تھا کہ میرے پاس حلقے کے بیس پچیس لوگ ہر دن آتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ مہاجرین کی نشستوں کا کیا بنا کہیں حکومت آزادکشمیر انہیں ختم تو نہیں کررہی، ہمیں تو پیچھے بھی ستایا گیا ہے اور اب ہمیں ادھر بھی اپنے ستا رہے ہیں ۔
انوارالحق ایکشن کمیٹی کے آٹا بجلی سستی کا مطالبہ مان لیتے تو 42 مزید مطالبات کی نوبت نہ آتی، ممبر اسمبلی جاوید بٹ
سابق وزیرجاوید بٹ کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم انوارالحق عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک مطالبہ جو کہ بجلی اور آٹے کی سبسڈی کا تھا اس پر بات چیت کرتے اور عوامی ایکشن کمیٹی کا یہ مطالبہ مان لیتے تو آج اشرافیہ کی مراعات اور مہاجرین جموں وکشمیر کی نشستوں کے خاتمے کی آوازیں نہ بلند ہوتیں




