اسراء فائونڈیشن کی سالانہ ایمرجنسی کارکردگی رپورٹ جاری

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل، سعد بخاری سے)اسراء فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دیہی علاقوں میں ایمرجنسی سروسزسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
اسراء فاؤنڈیشن نے سال 2025 کے دوران دیہی اور پسماندہ علاقوں میں انسانی خدمت، ایمرجنسی ریلیف اور فلاحی سرگرمیوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنی خدمات تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسراء فائونڈیشن کی رپورٹ2025 کے مطابق جنوری میں گاؤں سانگل کے ایک غمزدہ خاندان کو بیٹی کے انتقال پر ایمبولینس کی سہولت کیلئے 15,000 روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔

فروری میں گاؤں سولی میں ایک مستحق خاندان کی خاندانی معاونت کیلئے 20,000 روپے عطیہ کیے گئے۔مارچ میں مستقبل کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کتب کی تقسیم کی مد میں رقم محفوظ کی گئی۔

اپریل میں تقریباً 300 یتیم اور مستحق بچوں میں 400,000 روپے مالیت کی درسی کتب تقسیم کی گئیں۔

مئی میں ایک مستحق طالب علم کو یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کیلئے 8,500 روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔

جون میں ایمبولینس سروس کے تسلسل اور بہتری کیلئے فنڈز محفوظ رکھے گئے۔جولائی میں یمبولینس سروس کیلئے مالی وسائل محفوظ کئے گئے۔

اگست میں گاؤں ہالن میں ایک مریض کو ایمبولینس کی سہولت کیلئے 10,000 روپے عطیہ کیے گئے۔

ماہ ستمبرمیں گاؤں بدھال شریف میں ایک مریض کی مددکیلئے 6,000 روپے فراہم کئے گئے۔اکتوبرعوامی خدمت کے فروغ کیلئے 24,00,000 روپے کی لاگت سے ایک نئی ایمبولینس خریدی گئی۔

ماہ نومبر میں اسراء ایمبولینس سروس کے تحت نہایت کم نرخوں پر 14 مریضوں کو مختلف طبی مراکز اور اسٹیشنوں تک منتقل کیا گیا۔

دسمبراسراء ایمبولینس سروس کے ذریعے کم نرخوں پر 12 مریضوں کو مختلف اسٹیشنوں تک منتقل کیا گیا۔ایک مستحق بزرگ خاتون کو 2,000 روپے کی مالی مدد فراہم کی گئی۔

یتیم بچوں کی کفالت کیلئے 5,000 روپے عطیہ کیے گئے۔ایک مستحق طالب علم کو کالج فیس کیلئے 5,000 روپے دیئے گئے۔

اعلانیہ بیان نوید یونس راٹھور، بحیثیت جنرل سیکرٹری اسراء فاؤنڈیشن، مکمل ذمہ داری، دیانت اور شفافیت کے ساتھ اسراء فاؤنڈیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025 پیش کرتے ہیں ۔

تمام مستفید ہونے والے افراد کی مکمل تفصیلات ریکارڈ میں محفوظ ہیں، اور کسی بھی معزز عطیہ دہندہ کو بوقتِ ضرورت جانچ پڑتال کے لیے فراہم کی جا سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Scroll to Top