راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل،سردار ظفرنذیر) پاکستان مسلم لیگ (ن) راولاکوٹ کے زیر اہتمام پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے متوالوں کے اعزاز میں اہم تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر تھے جبکہ صدارت مسلم لیگ (ن) میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے صدر سردار اورنگزیب خان نے کی۔
تقریب میں سابق چیئرمین پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار ارشد نیازی، وارڈ کونسلرز سردار راشد افراد، مفتی محفوظ شفیق، محمد شوکت خان، ماہر تعلیم رشد حسرت، حاجی محمد رشید خان، عارف مغل، سردار رحمان خان، سردار صیاد حسین، سردار جاسم عباس، حاجی سردار خضر حیات، سردار انور خان، سردار ظہور خان، حاجی نذیر خان، محمد خورشید خان، محمد نصیر خان، رفیق اعوان، محمد ندیم، اصغر حسین، عبد الحمید، محمد زرین خان، محمد ممتاز خان، محمد جاوید خان، ارشد خان، عابد خان، محمد الیاس خان، محمد عارف مغل سمیت درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نئی قیمت سامنے آ گئی
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی و مقامی رہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جن میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی، سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان ایڈووکیٹ، چوہدری یاسین گلشن، سابق ممبر کشمیر کونسل عبد الخالق وصی، سردار نسیم احمد سرفراز، چیئرمین ضلع کونسل سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ، جاوید ناز ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت محض ہوائی اعلانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر پیپلز پارٹی بلاجواز کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے، حالانکہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ ایکشن کمیٹی کی کوشش سے آیا ہے تو پھر گلگت بلتستان میں اس کا اجرا کس نے کروایا۔ یہ سب جھوٹ ہے۔ سچائی یہ ہے کہ یہ وزیر اعظم پاکستان کا کارنامہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور بورڈ: جماعت نہم سپلی/سیکنڈ اینول رزلٹ آج 3 بجے جاری ہوگا
شاہ غلام قادر نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ آزاد ریاست کی حیثیت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہماری محبت غیر مشروط ہے، ریاست پاکستان ہمارے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہے اور ہم اپنی مسلح افواج سے بھی بھرپور محبت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آزاد کشمیر میں حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔
انہوں نے حلقہ راولاکوٹ چار کیلئے سردار طاہر انور خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ اور پونچھ کے عوام طویل عرصے سے بنیادی مسائل کا شکار ہیں جنہیں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
آخر میں مسلم لیگی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے اور جماعت عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔




