وادی نیلم، باغ ، حویلی میں برفباری، محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے کیلئے بڑی پیشگوئی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار ارشد خان نیازی ساتھیوں سمیت شاہ غلام قادر کے قافلے میں شامل

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو 19 جنوری تک برقرار رہے گا۔

سردی کی شدت میں 20 جنوری سے اضافہ متوقع ہے جو 21 جنوری سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر :

16 (شام/ رات) سے 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان ( دیامر استور، غذر ، اسکردو، ہنزہ، گلگت ، گانچھے، شکر)، وادی نیلم ، مظفر آباد، پونچھ ، ہٹیاںبالا ، حویلی شامل ہیں ۔

بالائی خیبر پختو نخوا ( چترال، دیر، سوات ، کالام، شانگلہ، کوہستان، بلگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور بونیر ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری کے دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی ہلکی بارش برفباری متوقع ہے ۔

20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر ، مری، گلیات ، اسلام آباد، خطہ کو ٹھوہار، سرگودھا، گوجرانوالہ ، لاہور، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع جبکہ پشاور ، ہزارہ، مالا کنند ، مردان، کو ہاٹ ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اضلاع میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

20 جنوری (رات) سے 23 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بلگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، مری، گلیات ، وادی نیلم، پانی، حویلی اور راولاکوٹ میں شدید برفباری متوقع ہے

21 اور 22 جنوری کے روز بلوچستان کوئٹہ ، زیارت، چمن، پیشین، قلعہ عبد الله ، قلعہ سیف اللہ ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی ، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر ، جیوانی، لسبیلہ ، کیچ آواران، چاقی ، پنجگور ، خضدار، واشک اور خاران ) جبکہ 22 اور 23 جنوری کو سندھ (کراچی، حیدر آباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، کشمور ، لازگانه، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور گھوٹکی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ۔ اس دوران کوئٹہ ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان۔
مکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
21 جنوری (رات) سے 23 جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث ناران کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان مانسہرہ، این آباد، شانگہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم ، باغ ، پونچھ ، حویلی، کوئٹہ ، زیارت، چین، پشین، قلعہ عبد الله ، قلعہ سیف اللہ ، نوشکی، ہر نائی اور ژوب میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا

بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے،اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔

بارش کے سلسلے کے دوران پنجاب، خیبر پختو نخوا اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان۔ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کی متوقع

Scroll to Top