بگ بیش لیگ: زمان خان کی شاندار بولنگ،ہارا ہوا میچ جتوادیا

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان نے آخری اوور میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی،

ہوبارٹ ہریکینز کو میچ جیتنے کیلئے آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے تاہم زمان خان شاندار بولنگ کی بدولت 6 رنز بچانے میں کامیاب رہے اور صرف 2 رنز دیے۔

بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف آخری اوور میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے کامیابی حاصل کر لی، جس کے بعد ہیٹ کی پلے آف مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم ایک موقع پر مکمل کنٹرول میں دکھائی دے رہی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کپتان کے بغیر نظام قبول نہیں،رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،سردار عبدالقیوم نیازی

بین میک ڈرموٹ نے 36 گیندوں پر 59 جب کہ بیو ویبسٹر نے 43 گیندوں پر 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

15 ویں اوور میں ہوبارٹ کا اسکور 2 وکٹوں پر 124 رنز تھا اور ٹیم کو فتح کے لیے آخری 4 اوورز میں صرف 25 رنز درکار تھے تاہم میچ کے آخری لمحات میں ہوبارٹ ہریکینز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر بکھر گئی اور 13 گیندوں کے اندر 7 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں۔


آخری اوور میں ہوبارٹ کو 6 رنز درکار تھے، جہاں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صرف 2 رنز دیئے.

زمان خان نے پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسرے پر سنگل اسکور ہوا، تیسری اور چوتھی گیند پھر ڈاٹ ہوئی جبکہ پانچویں گیند پر زمان خان نے وکٹ نکھل چوہدری کی وکٹ حاصل کی

اور آخری گیند پر صرف سنگل اسکور ہوا۔ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا سکی اور یوں زمان خان نے 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستانی جنگی طیاروں کی مانگ بڑھ گئی،شہبازشریف

برسبین ہیٹ کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ نے 44 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور 19 ویں اوور میں صرف 5 رنز دے کر میچ کا رخ موڑ دیا

جب کہ میتھیو کوہن مین کو 2 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنہوں نے 16 ویں اوور میں بین میک ڈرموٹ کو بولڈ کیا۔

تاہم میچ کی خاص بات زمان خان کا آخری اوور تھا جس میں انہوں نے 6 رنز نہیں بننے دیے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

کپتان عثمان خواجہ نے آخری اوور زمان کو دیا، پہلی گیند زمان نے فل ٹاس کروائی جسے نیتھن ایلس نے بولر کی جانب کھیلا اور کوئی رن نہیں بنا۔

فاسٹ بولر کی دوسری نیتھن ایلس نے تھرڈ مین پر کھیلی اور ایک رن بنا۔زمان خان نے تیسری گیند ڈاٹ کروائی اور چوتھی گیند پر کوئی رن نہیں بنا پانچویں گیند پر انہوں نے وکٹ بھی حاصل کی۔

آخری گیند پر ہوبارٹ ہاریکنز کو پانچ رنز درکار تھے لیکن نئے بیٹر رشاد حسین ڈیپ پوائنٹ پر صرف سنگل لے سکے اور میچ برسبین نے 3 رنز سے جیت لیا۔

Scroll to Top