سردارعبدالقیوم نیازی

کپتان کے بغیر نظام قبول نہیں،رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،سردار عبدالقیوم نیازی

سہنسہ(کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے قائد پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آزاد کشمیر میں سٹریٹ موومنٹ کا باضابطہ آغاز حلقہ سہنسہ سے کر دیا۔

اس موقع پر سہنسہ اور گردونواح کے عوام نے والہانہ انداز میں شرکت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں منعقدہ اس احتجاجی و عوامی طاقت کے مظاہرے میں ممبر کشمیر کونسل و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار عبدالرزاق، چوہدری محفوظ، بابر اعوان، سردار مہتاب، عامر ارشد، راجہ گل نذر، سردار زعیم سمیت پارٹی کی مرکزی، ڈویژنل، ضلعی اور مقامی قیادت شریک تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستانی جنگی طیاروں کی مانگ بڑھ گئی،شہبازشریف

ہولاڑ سے لے کر سہنسہ بازار تک مختلف مقامات پر نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے جلوس کی صورت میں قیادت کا شاندار اور تاریخ ساز استقبال کیا۔

فضا عمران خان زندہ باد، عبدالقیوم نیازی زندہ باد، عمران خان کو رہا کرو کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر چیف آرگنائزر چوہدری حمید پوٹھی، سینئر نائب صدر و سابق وزیر حکومت چوہدری مقبول گجر، نائب صدر چوہدری بشیر گورسی، جوائنٹ سیکرٹری عتیق سدوزئی، ڈویژنل صدر راجہ آفتاب اکرم، ضلعی صدر ملک نثار، جاوید نذیر بڑالوی، سردار جنید الطاف، آئی ایس ایف صدر سردار فیضان، یوتھ رہنما چوہدری احسان، سردار صہیب، انس اشفاق، سردار سجاد اور دیگر رہنما بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اہلیان سہنسہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس جرات، بہادری اور سیاسی شعور کے ساتھ آپ نے عمران خان کی سٹریٹ موومنٹ کیلئے گھروں سے نکل کر تاریخ رقم کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وویمن چیمبر آف کامرس بورڈ آف ڈائریکٹرز آزادکشمیرکا اہم اجلاس، ممبر شپ کا اعلان

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی تک، آئین و قانون کی بالادستی، حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سہنسہ کل بھی تحریک انصاف کا قلعہ تھاآج بھی ہے اور ان شاء اللہ کل بھی رہے گا۔ سہنسہ کے عوام نے جس دلیری سے عمران خان کا ساتھ دیا ہے وہ پوری آزاد کشمیر کیلئے مثال ہے۔

سردار عبدالقیوم نیازی نے سخت الفاظ میں کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے، باقی سیاسی جماعتیں فراڈ، دھونس اور مینڈیٹ چوری کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتی ہیں۔

گزشتہ تین سال سے آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے جس کا حساب ضرور لیا جائے گا۔سردار عبدالقیوم نیازی نے اعلان کیا کہ عمران خان کی جب بھی کال آئے گی۔۔

سہنسہ بھرپور انداز میں نکلے گا۔ عمران خان اگر ڈی چوک بلائیں گے تو سہنسہ ڈی چوک پہنچے گا، اگر سہنسہ بند کرنے کا کہیں گے تو سہنسہ بند ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پورا آزاد کشمیر عمران خان کی ہر آواز پر لبیک کہتا ہے اسی طرح سہنسہ بھی ہر حکم پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہے۔

یہ عوامی طاقت کا مظاہرہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی سٹریٹ موومنٹ کا عملی آغاز ثابت ہوگا جس نے حکمران ٹولے کے لیے واضح پیغام دے دیا کہ عمران خان کے بغیر کوئی نظام قبول نہیں اور عوامی فیصلے کو دبایا نہیں جا سکتا۔

Scroll to Top