پاکستان میں شدید سردی برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

پاکستان میں شدید سردی کی لہر بدستور برقرار ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ملک میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے اثرات زیادہ تر مری، گلیات اور بالائی پنجاب تک محدود رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا امکان کم ہے۔

ماہرین موسمیات نے بتایا کہ بادلوں کی موجودگی اور مسلسل دھند نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سخت سرد موسم کا سامنا ہے۔ سرد موسم کے اثرات خاص طور پر بالائی علاقوں میں زیادہ محسوس کیے جائیں گے، جہاں کچھ مقامات پر ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اےکا لاہور میں برفباری،سردی کی شدت سے متعلق الرٹ جاری

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سرد موسم میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے، کیونکہ شدید سردی اور دھند صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ میدانی علاقوں میں بارش کے امکانات محدود ہیں، تاہم سردی اور دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید سردی اور دھند کی صورتحال، محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی جاری

Scroll to Top