پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے وارم اپ میچ میں امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو میں ہونے والے وارم اپ میچ میں قومی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 298 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کو شکست :پاکستان نے سہ ملکی انڈر 19سیریز جیت لی
سمیر منہاس نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے لیکن وہ زخمی ہوجانے کے سبب اپنی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ احمد حسین نے 43 رنز بنائے اور وہ بھی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
امریکا کے بولر اتکرش سری واوستو نمایاں رہے جنہوں نے 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے اسکور کے جواب میں امریکا کی ٹیم 44 ویں اوور میں 2245 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ساحل گارگ 75 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔
احمد حسین، مومن قمر اور عبدالسبحان نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈمیںفرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حذیفہ احسن، مؤمن قمر، محمد صیام، محمد شایان (وکٹ کیپر)، نقاب شفیق، سمیر منہاس، عمر زیب شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سمیر منہاس نے تیز ترین سنچری بنالی، بھارت کا عالمی ریکارڈ چکنا چور
متبادل کھلاڑیوں میں عبدالقادر، فرحان اللہ، حسن خان، ابتسام اظہر، محمد حذیفہ شامل ہیں۔
یادرہے کہ16 جنوری کوپاکستان کا مقابلہ انگلینڈ،19جنوری کو سکاٹ لینڈ،22 جنوری کوزمبابوے سے ہوگا،
ورلڈ کپ میں24 جنوری تا 1 فروری سپر 6 میچزہونگے جبکہ 3 فروری کوپہلا سیمی فائنل اور 4 فروری کو دوسرا سیمی فائنل جبکہ 6 فروری کو فائنل ہوگا




