سعودی شہزادی ہند بنت سعود انتقال کر گئیں

ریاض(کشمیر ڈیجیٹل) سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہم آرہے ہیں،ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو؛ ٹرمپ کا ایرانی مظاہرین کو پیغام

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی دیوان نے شہزادی کے انتقال کا باضابطہ اعلان کیا۔ جس کے مطابق شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز کا انتقال مملکت سے باہر ہوا۔

شہزادی کی نماز جنازہ بدھ 14 جنوری کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ولی کی اجازت کے بغیر عدالتی نکاح غیرشرعی،مفتی حنیف قریشی،وزراء کی قانون سازی کی یقین دہانی

شاہی دیوان نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان کےمحمد نبی اور بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے کرکٹ میں تاریخ رقم کی

جب شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔

ان کی نماز جنازہ بھی ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی تھی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی دیوان نے شہزادی کے انتقال کا باضابطہ اعلان کیا۔ جس کے مطابق شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز کا انتقال مملکت سے باہر ہوا۔

Scroll to Top