ویب ڈیسک: ہونڈا پاکستان نے نئے سال کے آغاز پر ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی (انٹروڈکٹری) ریٹیل قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو جنوری 2026 سے نافذ العمل ہیں۔
چند روز قبل ہونڈا پاکستان کی جانب سے ہونڈا سِوک کے معمولی فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں تمام ویریئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور اسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اس فیس لفٹ ماڈل میں فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت کئی دیگر تبدیلیاں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
اس سے قبل کمپنی کی جانب سے صرف ہونڈا سِوک کے مختلف ویریئنٹس کی بکنگ قیمتیں جاری کی گئی تھیں، تاہم اب نئے سال کے موقع پر اپڈیٹڈ سِوک فیس لفٹ کی باضابطہ ایکس فیکٹری تعارفی قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈاCG 125 اور CD 70 کے 2026 ماڈلز لانچ، قیمتیں بھی سامنے آگئیں
پاکستان میں ہونڈا سِوک فیس لفٹ 2026 کی تعارفی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ کی قیمت 84,99,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہونڈا سِوک اورئیل 88,34,000 روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح ہونڈا سِوک آر ایس کی تعارفی قیمت ایک کروڑ ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ تمام قیمتیں تعارفی ہیں، جو صرف محدود مدت کے لیے برقرار رہیں گی، جس کے بعد ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ ہونڈا پاکستان کا کہنا ہے کہ صارفین اس تعارفی مدت کے دوران ان قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔




