نادرا

ای سہولت فرنچائز آپ کے محلے میں،نادرا کا ایک اور بڑا اقدام

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی دستاویزات اور شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولیات منتخب ای سہولت فرنچائزز پر فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

نادرا فرنچائز پر شہریوں کو کون کون سی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ سہولیات کن فرنچائزز پر دستیاب ہیں، اس حوالے سے ترجمان نادرا شباہت علی سید نے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادیاں، طلاقیں، پیدائش اور وفات کے واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ لوگ ان کا اندراج کم کر رہے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے نادرا نے ریڈیو پاکستان سے معاہدہ کیا ہے تاکہ عوام میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ کا حصول مزید آسان، نادرا نے ای سہولت فرنچائزز پرپائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا

ایک سوال کے جواب میں شباہت علی سید نے بتایا کہ کراچی اتنا بڑا شہر ہے کہ وہاں بے شمار سینٹرز موجود ہیں، لیکن رش مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کچھ خاص علاقوں کی دکانوں پر ای سہولت کا آغاز کیا جائے گا۔ تاہم، ان ای سہولت فرنچائزز پر کوائف کی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

مختلف محلوں اور بازاروں میں قائم ان منی سینٹرز میں شہریوں کے لیے ای سہولت فرنچائز کے ذریعے شناختی کارڈ کا جلد حصول ممکن ہوگا۔ اس اقدام کے ذریعے نادرا شہریوں کو شناختی خدمات زیادہ آسانی سے فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا اور رش کے مسائل میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فنگرپرنٹس میں دشواری !نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی

شہریوں کی طرف سے شناختی دستاویزات کے بارے میں پوچھے گئے دیگر کئی سوالات اور اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے مکمل پوڈکاسٹ اس لنک
پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top