مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)”مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیرکے ٹکٹ کے امیدواروں کی کس حلقےسے کتنی درخواستیں موصول ہوئیں، تفصیل سامنے آگئی”
مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر نے رواں سال ہونے والے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کے حصول کی درخواستوں میں غیر معمولی دلچسپی کے باعث درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 15 جنوری تک بڑھا دی ہے۔
اس عمل میں مظفرآباد ڈویژن کو واضح اولیت حاصل رہی، جہاں مختلف حلقہ جات سے بڑی تعداد میں امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، جس سے مظفرآباد ڈویژن سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن کر سامنے آیا ہے۔
مظفرآباد ڈویژن میں ایل اے 25 اپر نیلم سے 1، ایل اے 26 لوئر نیلم سے 5، ایل اے 27 کوٹلہ سے 3، ایل اے 28 لچھراٹ سے 7، ایل اے 29 مظفرآباد سٹی سے 2، ایل اے 30 ہٹیاں دوپٹہ سے 3، ایل اے 31 کھاوڑہ سے 7، ایل اے 32 چکار سے 1 اور ایل اے 33 لیہ سے 5 امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرنسی نوٹ تبدیل، ڈیزائن کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل
پارٹی ذرائع کے مطابق اب تک آزاد جموں و کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرینِ مقیم پاکستان کے 12 حلقوں سمیت مجموعی طور پر 45 انتخابی حلقوں کے لیے 190 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
فی امیدوار 2 لاکھ روپے ڈرافٹ فیس کے حساب سے مسلم لیگ (ن) کو اب تک 3 کروڑ 80 لاکھ روپے فیس کی مد میں موصول ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ درخواستیں حلقہ ایل اے 11 سہنسہ سے موصول ہوئیں جہاں 26 امیدوار پارٹی ٹکٹ کے خواہاں ہیں،
مزید یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا آزادکشمیر کے لوگوں کو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
جبکہ بعض حلقوں جن میں ایل اے 24 بلوچ اور ویلی 6 شامل ہیں، وہاں امیدواروں کے کاغذات نامکمل ہونے کے باعث درخواستیں تاحال زیر التواء ہیں۔
میرپور ڈویژن میں ایل اے 1 ڈڈیال سے 7، ایل اے 2 چکسواری سے 6، ایل اے 3 میرپور سے 6، ایل اے 4 کھڑی شریف سے 3، ایل اے 5 برنالہ سے 2، ایل اے 6 سماہنی سے 8 اور ایل اے 7 بھمبر سٹی سے 1 امیدوار نے درخواستیں جمع کروائیں۔
کوٹلی ڈویژن میں ایل اے 8 کوٹلی راجہ محل سے 4، ایل اے 9 نکیال سے 2، ایل اے 10 کوٹلی سٹی سے 8، ایل اے 11 سہنسہ سے 26 اور ایل اے 12 چڑھوئی سے 9 درخواستیں موصول ہوئیں۔
باغ ڈویژن میں ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے 5، ایل اے 14 دھیر کوٹ سے 2، ایل اے 15 وسطی باغ سے 6، ایل اے 16 شرقی باغ سے 5 اور ایل اے 17 حویلی سے 2 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
پونچھ ڈویژن میں ایل اے 18 عباس پور سے 11، ایل اے 19 بحیرہ سے 4، ایل اے 20 کھائی گلہ سے 5، ایل اے 21 راولا کوٹ سٹی سے 2، ایل اے 22 تھوراڑ سے 9 جبکہ ایل اے 23 سدھنوتی پلندری سے 1 درخواست موصول ہوئی۔
مہاجرینِ مقیم پاکستان کے حلقوں میں جموں کے 6 حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 13 جبکہ ویلی کے حلقوں کے لیے 9 امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق متعدد امیدواروں کے بیرونِ علاقہ ہونے اور بروقت درخواستیں جمع نہ کرا سکنے کے باعث درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ توسیع شدہ مدت کے اختتام کے بعد تمام درخواستوں اور کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت مشاورت سے ہر حلقے کے لیے پارٹی ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کرے گی۔




