راولپنڈی اسلام آباد: تمام بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی رنگ روڈ منتقل

راولپنڈی: پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو رنگ روڈ راولپنڈی پر منتقل کیا جا رہا ہے، اور اسی طرح سبزی منڈی اسلام آباد بھی رنگ روڈ پر شفٹ ہو گی۔

فیض آباد، چھبیس نمبر چونگی سمیت سارے اڈے بھی منتقل کئے جا رہے ہیں، جس کے بعد راولپنڈی شہر کے اندر کوئی ہیوی ٹرانسپورٹ داخل نہیں ہو گی۔

پیرودھائی بس سٹینڈ مکمل طور پر حکومت پنجاب کی ملکیت میں چلا جائے گا، جہاں سے پورے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے لوکل بسیں روانہ ہوں گی۔ بسوں کا کرایہ بیس سے پچاس روپے تک مقرر کیا گیا ہے اور مسافر جہاں چاہیں، بسوں پر بیٹھ کر اپنے مقام پر پہنچ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا

پشاور سے آنے والی ٹرانسپورٹ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب اڈہ مختص کیا جا سکتا ہے، جبکہ پنجاب سے آنے والی تمام ٹرانسپورٹ رنگ روڈ کے ذریعے شہر میں داخل ہو گی۔ چاہے وہ موٹر وے کے راستے سے آئے یا جی ٹی روڈ سے، رنگ روڈ دونوں راستوں کو ٹچ کرتی ہے، جسے بہترین پلاننگ قرار دیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر سے آنے والی ٹریفک بھارہ کہو کے قریب رکنے کی توقع ہے جو براستہ مری آئے گی، جبکہ باقی تمام ضلعوں کی ٹریفک رنگ روڈ کے ذریعے روات پہنچے گی۔ فی الحال رنگ روڈ روات سے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ تک مکمل کی جا رہی ہے۔ جب رنگ روڈ اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھارہ کہو کی طرف مکمل ہو گی، تو بھارہ کہو والی ٹریفک بھی روات پر منتقل کر دی جائے گی اور براستہ رنگ روڈ روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر پاکستان سے ڈرون دراندازی کا بھارتی میڈیاکادعویٰ

Scroll to Top