فائیو جی آکشن کی تیاریاں مکمل، کن شہروں میں تیز ترین سروس دستیاب ہوگی؟

پاکستان میں طویل انتظار کے بعد بالآخر 5جی سروس کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے ،رمضان سے قبل 5جی آکشن کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور ابتدائی طور پر کن شہروں میں فائیو جی سروس دستیاب ہوگی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ 5جی آکشن سے متعلق بنیادی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اسپیکٹرم آکشن کا مکمل ڈیزائن تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5جی نیٹ ورک کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے مرحلہ وار اور بآسانی توسیع دی جا سکے، جبکہ کوالٹی آف سروس کے لیے کم از کم معیار بھی واضح طور پر طے کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آکشن ہے جس میں تقریباً 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، اس آکشن سے حکومت کو کم از کم 630 ملین ڈالرز بغیر ٹیکس ریونیو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، فائیو جی کے اجرا کا اعلان

آکشن کے بعد آپریٹرز کو ٹیکنالوجی نیوٹرل 15 سالہ لائسنس ملے گا اور 5ج یرول آؤٹ مرحلہ وار ہوگا جس میں پہلے مرحلے میں کم از کم 50 ایم بی پی ایس ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کی پابندی ہوگی۔

ان کے مطابق کے مطابق 5جی سروس کا آغاز محدود اور مرحلہ وار بنیادوں پر کیا جائے گا جیسا کہ دنیا بھر میں کیا جاتا ہے، پہلے مرحلے میں 5جی بڑے شہروں اور منتخب علاقوں میں لانچ کیا جائے گا۔

جہاں صارفین کے پاس 5جی ڈیوائسز کی دستیابی زیادہ ہے۔ مثال کے طور پر اسلام آباد میں بلیو ایریا اور ایف 10، کراچی میں ڈیفنس اور کلفٹن جبکہ لاہور اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں کے اہم کمرشل علاقوں کو ابتدائی رول آؤٹ میں شامل کیا جائے گا۔

Scroll to Top