نذیر مغل

نذیر مغل ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی،ن لیگ میں شامل ہو گئے

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لوکل کونسلر نذیر مغل اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ۔

حلقہ 6کی یونین کونسل کھلانہ ویلی کے گاؤں کھلانہ کلاں وارڈ سے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے نذیر مغل نے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ شمولیتی تقریب میں تحریک انصاف سے استعفیٰ دیکر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی منعقدہ شمولیتی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن راجہ محمد فاروق حیدر خان کے دستِ راست مرزا آصف مغل تھے۔

تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن یونین کونسل کے صدر صوبیدار (ر) محمد عظیم مغل نے انجام دی تقریب میں لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس سے قبل مرزا آصف مغل کا راجہ قاصد، لوکل کونسلر چکوٹھی نمبردار نزیر حسین مغل اور محبوب منہاس کے ہمراہ  کھلانہ تقریب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا ۔

شمولیتی تقریب میں دیگر برادریوں کے اکثریتی ووٹرز سپورٹرز بھی اپنی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شامل ہوئے لوکل کونسلر نزیر مغل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے کے دوران کہنا تھا کہ اپنے ووٹرز سپورٹرز ساتھیوں کے ساتھ مشاورتی عمل مکمل کرنے کے بعد اکثریتی رائے نے دوبارہ اپنی جماعت ن لیگ میں ہی شامل ہونے کا مشورہ دیا ہم راجہ محمد فاروق حیدر خان کیلئے نئے نہیں اور نہ ہی راجہ محمد فاروق حیدر خان ہمارے لیے اجنبی ہیں ۔

کچھ وجوہات کی بناء پر تحریک انصاف میں چلے گئے تھے اب واپس اپنی جماعت میں واپس آگئے ہیں علاقہ کے مفاد میں گاوں کے مفاد میں تعمیر ترقی کے مفاد میں اپنی جماعت میں واپس لوٹے ہیں کھلانہ کلاں مغل برادری چالیس سے راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ سیاسی سفر طے کر رہی ہےآج اہنے ووٹرز سپورٹرز ساتھیوں خاندان سمیت واپس ن لیگ میں شامل ہو رہا ہوں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑ گئی، چوہدری رزاق ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

نزیر مغل نے کہا کہ ہم مرزا آصف مغل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں وہ اپنی پریشانی کے باوجود تشریف لائے ہم ان کے شکر گزار ہیں دعا گو بھی ہیں اللہ تعالیٰ مرزا آصف مغل کے بیٹے کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اس موقع پر مہمان خصوصی مرزا آصف مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ واحد جماعت ہے جس نے اقتدار میں آ کر عملی طور پر تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کیے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کیں ۔

سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کا قیام، صحت کی سہولیات کی بہتری این ٹی ایس پبلک سروس کمیشن کو فعال بنانے اورانفراسٹرکچر کی ترقی مسلم لیگ (ن) کے نمایاں کارنامے ہیں، جنہیں عوام آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دی وہ آج بھی عوامی مسائل کے حل اور خطے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور عوامی خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عوام کی خدمت کی ہے جن علاقوں میں عوام نے انہیں ووٹ نہیں دہیے وہاں پر بھی انہوں کام کیے انہوں نے نہیں دیکھا کون کس جماعت کس برداری سے تعلق رکھتا ہے بلاتصخیص کام کیے یہی عوامی نمائندہ کی پہنچان ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے مسلم آمدہ الیکشن میں بھی راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں ۔

دوسری جماعتوں کی اوچھل کود گالم گلوچ کے سیاسی کلچر کا جواب گالی سے نہیں غیر پارلیمانی الفاظ سے نہیں بلکے عوامی خدمت کی صورت میں دیتے رئیں گے ہمارا کام ہے لوگوں کی خدمت کرناہے۔علاقے میں ماضی کے ترقیاتی کام بھی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئے اور آئندہ بھی ہم ہی مسائل حل کریں گے ۔ لوکل کونسلر نزیر مغل کو واپس اپنی جماعت میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں جماعت انکو جائز مقام دیتے ہوئے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جتنے لوگ دوسری جماعتوں ووٹرز سپورٹرز ن لیگ میں شامل ہوئے سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اپنی طرف سے جماعتی قیادت کی طرف سے بالخصوص راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے ن لیگ میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب میں قاضی منظور انجم صوبیدار ر محمد عظیم مغل راجہ محمد عارف محمد اقبال محبوب منہاس نمبر دار نذیر مغل راجہ عاشق راجہ رشید ودیگر شرکت کی ۔

ن لیگ میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی لوکل کونسلر نذیر مغل اور ان کے ساتھیوں کی ن لیگ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا کی دورے کے دوران مرزا آصف مغل نے لوئر کھلانہ کلاں میں پندرہ سال سے جاری ایک دیرینہ تنازعہ باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے حل کروا کر سڑک بحال کرائی، جس پر اہلِ علاقہ نے ان کے اقدام کو سراہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ کھاوڑہ، راجہ شوکت کی ن لیگ ٹکٹ کیلئے انٹری، سیاسی ماحول گرم ہوگیا

تقریب کے اختتام پر مرزا آصف مغل کے بیٹے مرزا محمد طلحہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی راجہ رشید خان کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ بعد ازاں مرزا آصف مغل نے سینئر لیگی رہنما راجہ گل افسر خان کے گھر جا کر ان کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

Scroll to Top