پیٹرول

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد : بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں واضح کمی کے اثرات ملکی ریفائنری قیمتوں پر بھی پڑے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد قیمت 69.27 ڈالر فی بیرل سےگر کر 66.54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔

پیٹرول پریمیم پر بھی فی بیرل 13 سینٹ کمی کی گئی جس کے بعد یہ 5 ڈالر 14 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر ایک سینٹ ہو گیا ۔  پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 2 پیسے کی  کمی ہوئی ہے جبکہ ایکس ریفائنری کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کم ہوئے ہیں ۔ فی لیٹر ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کی کمی کے بعد پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6 پیسے ریکارڈ کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل مہنگا: پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسی طرح ڈیزل کے عالمی بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ،ڈیزل کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 33 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 76.32 ڈالر سے کم ہو کر 73.99 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ ڈیزل پر فی بیرل کسٹم ڈیوٹی میں 80 پیسے اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 35 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 149 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سالِ نو پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع

ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی تیل کی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر ملکی ایندھن کی قیمتوں پر براہ راست پڑتا ہے اور یہ کمی صارفین کیلئے کچھ ریلیف فراہم کر سکتی ہے ۔ حکومت کی  طرف سے بھی ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق ریگولیٹری اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ مارکیٹ کو مستحکم رکھا جا سکے ۔

Scroll to Top