یورپی ملک نے ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے نیاویزا متعارف کرادیا

اگر آپ کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں اور کسی دوسرے ملک میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یورپی ملک بلغاریہ آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

بلغاریہ نے حال ہی میں یورو کرنسی کو اپنایا اور Schengen زون کا حصہ بن گیا ہے، جو ایسے 29 ممالک پر مشتمل ہے جن کی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھلی ہوئی ہیں۔ اس نئے اقدامات کے بعد بلغاریہ نے غیر ملکی ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرایا ہے۔

ورک فرام ہوم اب بیشتر افراد کی زندگی کا معمول بن چکا ہے، یعنی دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی اور لوگ اپنے کام کے ساتھ دنیا کے مختلف ملک دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

بلغاریہ کا یہ نیا ڈیجیٹل پروگرام غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے جو کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہوں یا فری لانسر کے طور پر کام کر رہے ہوں۔ اس پروگرام میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 31 ہزار یورو ہونی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں، نئے امیگریشن رولز نافذ

اس ویزا پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد اپنے ملک میں بلغاریہ کے سفارتخانے سے ڈی لونگ اسٹے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس ویزا کے تحت غیر ملکی بلغاریہ میں جاکر رہائش کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

جب آپ بلغاریہ پہنچ جائیں گے تو آپ کو 14 دن کے اندر رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ اس پرمٹ کے لیے درخواست گزار کو بلغاریہ میں قیام کا ثبوت، اپنے ملک میں قیام کے دوران جرائم سے پاک ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ، کسی دستاویز کا بلغارین زبان میں ترجمہ اور سالانہ آمدنی کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ہیلتھ انشورنس کا ثبوت بھی دینا ہوگا جو بلغاریہ میں کارآمد ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا 13 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان، بڑی سہولت متعارف

ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کی مدت ایک سال ہوگی جس میں مزید ایک سال کے لیے اضافہ ممکن ہے، جس سے ورک فرام ہوم کرنے والے غیر ملکی افراد بلغاریہ میں طویل عرصے تک قیام کرسکیں گے۔

Scroll to Top