یوٹیوب نے نوجوان نے لاکھوں ڈالر مالیتی کمپنی کا مالک بنادیا

کینیڈا (کشمیر ڈیجیٹل) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے یوٹیوب سے ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ کر حیران کن کامیابی حاصل کرلی۔

نوجوان نے 14 لاکھ ڈالر مالیت کی اپنی کمپنی قائم کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ نوجوان نہ تو باضابطہ تعلیم یافتہ تھا نہ ہی کسی کمپنی سے باضابطہ ٹریننگ حاصل کی تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فرانزک لیب رپورٹ: 9مئی ہنگامہ آرائی میں اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی موجودگی کی تصدیق

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوان لی کونہ ہی کاروبار کا سابقہ تجربہ تھا، تاہم آن لائن ویڈیوز کی مدد سے اس نے ویڈیو پروڈکشن کے ہنر میں مہارت حاصل کی۔

ابتدائی طور پر اس نوجوان نے مقامی تاجروں کو کم معاوضے پر خدمات فراہم کر کے اپنا کام متعارف کرایا اور ایک مضبوط پورٹ فولیو تیار کیا۔ پہلے سال اس کی آمدنی 8500 ڈالر رہی جو دوسرے سال بڑھ کر 17400 ڈالر تک پہنچ گئی لیکن کووڈ وبا کے باعث زیادہ تر کلائنٹس ختم ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چین نے محفوظ اور ہائی وولٹیج سوڈیم بیٹری تیار کرلی

لاک ڈاؤن کے دوران تیسرے سال اس کی آمدن کم ہو کر 12350 ڈالر رہ گئی، تاہم اس نے حوصلہ نہیں چھوڑا اور اپنی تمام کمائی دوبارہ کاروبار میں لگا دی۔ اس دوران اس نے ہزاروں کولڈ ای میلز بھیجیں، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سال کے اختتام تک اس کی آمدنی بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر ہو گئی۔

چوتھے سال اس نے پہلا ملازم رکھا اور کاروبار کی مجموعی آمدن 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ پانچویں سال 15 افراد پر مشتمل ٹیم کے ساتھ بڑے برانڈز کے لیے کام کرتے ہوئے کمپنی کی کمائی 14 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔

Scroll to Top